QR CodeQR Code

26ویں آئینی ترامیم میں فراڈ اور بدنیتی شامل ہے، شعیب شاہین

21 Oct 2024 01:29

راہنما تحریک انصاف کا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کوئی نارمل ترمیم نہیں ہے، کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے ترمیم کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو پھر فیصلے بھی خود کر لے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نارمل ترمیم نہیں ہے، کٹھ پتلی حکومت کے ذریعے ترمیم کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ اگر چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو پھر فیصلے بھی خود کر لے، یہ ملک کو اندھیروں میں دھکیل کر جا رہے ہیں، اتحادی جماعتیں ججز کو متنازع بنا رہی ہیں، یہ اب ترامیم کے بعد اپنی مرضی کے ججز کو لگائیں گے۔ شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترامیم میں فراڈ اور بدنیتی شامل ہے کہ 3 ججز میں سے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1167601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167601/26ویں-ا-ئینی-ترامیم-میں-فراڈ-اور-بدنیتی-شامل-ہے-شعیب-شاہین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com