QR CodeQR Code

میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا، اسحاق ڈار

21 Oct 2024 01:00

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو ترمیم کے پاس ہونے پر کریڈٹ دیتا ہوں، مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے کے لئے ہرممکن کوشش کی، ہماری کوشش ہے عام آدمی کو جلد اور سستا انصاف ملے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا ہے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ترمیم کے پاس ہونے پر کریڈٹ دیتا ہوں، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے کے لئے ہرممکن کوشش کی، ہماری کوشش ہے عام آدمی کو جلد اور سستا انصاف ملے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 3 دن پہلے ہمارا پلان تھا ترمیم لائیں، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کا اپنا اختیار ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ ترامیم قومی اسمبلی سےبھی پاس ہوں گی۔ پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ایک جماعت باہر رہ گئی ہے یہ ان کا رائٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167599/میثاق-جمہوریت-کا-نامکمل-ایجنڈا-ا-ج-پورا-ہوگیا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com