QR CodeQR Code

پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیئے، حافظ نعیم الرحمان

20 Oct 2024 22:35

قبل ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیئے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد نے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کی گئی تھی۔ ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا، جس میں حکومتی اتحاد کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بی این پی مینگل کے دو سینیٹرز شامل تھے۔ قبل ازیں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیئے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167592/پی-ڈی-ایم-اتحاد-نے-کالے-ناگ-نہیں-عدلیہ-کے-دانت-نکال-دیئے-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com