QR CodeQR Code

شہید یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہوگی، علامہ ساجد نقوی

20 Oct 2024 23:23

فلسطینی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ شہید یحییٰ سنوار کی سوچ فلسطینی عوام میں زندہ رہے گی فلسطینی عوام کو جھکانا اب غاصب صہیونی ریاست کے بس کی بات نہیں رہی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی مزاحمتی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر فلسطینی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین مزید تیز ہوگی، اسلامی مزاحمتی تحریکوں میں یکجہتی و کامیابی سے صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید یحییٰ سنوار کی سوچ فلسطینی عوام میں زندہ رہے گی فلسطینی عوام کو جھکانا اب غاصب صہیونی ریاست کے بس کی بات نہیں رہی۔

علامہ ساجد نقوی نے صہیونی ریاست کو بڑا جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، فلسطین اور لبنان میں مرکزی رہنماؤں سمیت بے گناہ لوگوں کی شہادتیں صہیونی سامراجی قوتوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسی صورتحال میں پوری عالم انسانیت کو اس وحشیت و سفاکیت کو رکوانا ہوگا کیونکہ فلسطین و لبنان میں نسل کشی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے پورا عالم انسانیت میدان میں آئے اور ظالم کے اس ہاتھ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ظلم و نسل کشی کو نہ روکا گیا تو پھر اس کے اثرات خطے سمیت پوری دنیا پر پڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1167589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167589/شہید-یحیی-سنوار-کی-شہادت-سے-تحریک-آزادی-فلسطین-مزید-تیز-ہوگی-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com