QR CodeQR Code

غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اسرائیلی کرنل مارا گیا

20 Oct 2024 21:30

حماس کے ہاتھوں مارا جانیوالا اسرائیلی کرنل غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک سب سے اعلیٰ فوجی عہدے دار ہے، یہ ان چار کرنلز میں سے ایک ہے، جو غزہ پر جنگ کے آغاز سے ہلاک ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے حملے میں یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اسرائیل کا کرنل مارا گیا۔ القسام نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کو شواتھ دھماکہ خیز مواد اور یاسین 105 راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق القسام کی جانب سے یہ حملے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق اور مغرب میں کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ حماس کے ہاتھوں مارا جانیوالا اسرائیلی کرنل غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک سب سے اعلیٰ فوجی عہدے دار ہے، یہ ان چار کرنلز میں سے ایک ہے، جو غزہ پر جنگ کے آغاز سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ میں مارا گیا ہے، کرنل دقسا کا شمار فوج کے سینیئر ترین افسران میں ہوتا تھا۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک غزہ میں 42 ہزار 603 فلسطینی شہید اور 99 ہزار 795 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023ء کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں کم از کم 1139 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد کو قیدی بنایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1167586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167586/غزہ-میں-القسام-بریگیڈ-کے-ہاتھوں-اسرائیلی-کرنل-مارا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com