QR CodeQR Code

تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

20 Oct 2024 22:25

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق سنیچر کی رات تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کے سامنےصیہونی وزیر اعظم کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سنیچر کی رات دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے صیہونی وزارت جنگ کے سامنے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق سنیچر کی رات تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کے سامنے نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق، مظاہرین نیتن یاہو کو قیدیوں کے مرنے کا باعث قرار دے رہے تھے۔ قیدیوں کے گھر والوں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود، نیتن یاہو نہ صرف قیدیوں کو واپس نہیں لاسکے ہیں بلکہ اس بیچ درجنوں صیہونی قیدی بمباریوں میں ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1167583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167583/تل-ابیب-میں-نیتن-یاہو-کے-خلاف-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com