QR CodeQR Code

سندھ دھرتی اولیائے اللہ کی سرزمین ہے، اسداللہ بھٹو

20 Oct 2024 22:10

درگاہ منگھوپیر کے دورے کے موقع پر ملی یکجہتی سندھ کے صدر نے کہا کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے آج پُرامن و خوشحال سزمین سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوﺅں کا راج قائم ہے، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی اولیائے اللہ کی سرزمین ہے، جن کا باب الاسلام سندھ میں دعوت دین اور اصلاح معاشرہ کیلئے بڑا کردار ہے، حکومتی غفلت کی وجہ سے آج پُرامن و خوشحال سزمین سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوﺅں کا راج قائم ہے، کسی کی جان و مال محفوظ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ منگھوپیر کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سجادہ نشین عبدالمجید خاصخیلی سے ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی، اس موقع پر دانیال خاصخیلی اور مجاہد چنا بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ کراچی تا کشمور سندھ کے عوام اس ظلم کے راج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مگر انتظامیہ سمیت پوری حکومتی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے ولیوں نے ہمیشہ امن و محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، اولیاءاللہ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر بے شمار لوگوں نے اسلام قبول کیا اور ہدایت کی روشنی سے سرفراز ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1167580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167580/سندھ-دھرتی-اولیائے-اللہ-کی-سرزمین-ہے-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com