QR CodeQR Code

گلگت، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل جماعتیں کشمیر و فلسطین کانفرنس کا انعقاد

20 Oct 2024 21:31

کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دو بڑے مسئلے ہیں ایک کشمیر اور دوسرا فلسطین کا مسئلہ ہے، 76 سال گزر گئے ان دونوں خطوں کو ان کا حق نہ دینا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی جانب سے کل جماعتی فلسطین و کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد گلگت میں کیا گیا۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں جن میں جسٹس ریٹائرڈ صاحب خان، ساجد علی بیگ صدر انجمن امامیہ گلگت بلتستان، عزیز علی رکن اسماعیلی ریجنل کونسل، مولانا خلیل احمد قاسمی صدر دینی مشاورتی کونسل گلگت بلتستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دو بڑے مسئلے ہیں ایک کشمیر اور دوسرا فلسطین کا مسئلہ ہے، 76 سال گزر گئے ان دونوں خطوں کو ان کا حق نہ دینا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ 

 
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے اس مسئلے پر خاموش ہیں۔ دنیائے کفر کا امام امریکہ نے اپنے استعماری طاقتوں کو ملا کر ایک چین بنایا ہے جو کہ ان دونوں مسئلوں پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ آج کی یہ کانفرنس حماس کے شیر دلوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حزب اللّٰہ کے لیڈر سید حسن نصر اللّٰہ نے بھی جس انداز میں شہادت پائی آج وہ بھی فلسطینی شہید ہیں ہم ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے صدر دینی مشاورتی کونسل گلگت بلتستان و خطیب موتی مسجد مولانا خلیل احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسلمان آپس میں مل بیٹھ کر ایک رائے پر متفق ہو سکتے ہیں تو ہم فلسطین میں جا کر صیہونیت کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔ آج ہمارے حکمران مجاہد ہونے چاہئیں تاکہ دشمنوں کو للکار سکیں۔
 
 تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مسلمانوں کو آپس میں تفرقہ نا پھیلانے اور یکجا رہنے پر زور دیا اور کہا کہ اسی میں مسلمانوں کی کامیابی ہے اور دشمن اسلام ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر ہمیں اتحاد سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ آج اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر اور مقبوضہ کشمیر میں ہندو مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے رہے ہیں مگر مسلمان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ہمیں مل کر ان کے خلاف میدان میں آنا ہوگا۔ اسرائیل اس وقت عالم اسلام کا دشمن ہے اور آج پوری دنیا میں اسرائیلی مصنوعات فروخت ہو رہی ہیں جس سے ان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور اسی معیشت سے وہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ہمیں جلد از جلد اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1167570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167570/گلگت-جماعت-اسلامی-کے-زیر-اہتمام-کل-جماعتیں-کشمیر-فلسطین-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com