QR CodeQR Code

علامہ جواد نقوی 13 سال بعد 30 اکتوبر کو سکردو کا دورہ کرینگے

20 Oct 2024 18:08

سکردو میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصی 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ ائیرپورٹ روڈ آستانہ کے مقام پر ریلسہ شادی ہال میں یہ کانفرنس منعقد ہوگی جس سے علامہ جواد نقوی خصوصی خطاب کرینگے


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور جامعہ عروۃ الوثقی کے روح رواں علامہ سید جواد نقوی 13 سال بعد 30 اکتوبر کو سکردو کا دورہ کرینگے اور جہاں وہ غزہ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرینگے۔ سکردو میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصی 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ ائیرپورٹ روڈ آستانہ کے مقام پر ریلسہ شادی ہال میں یہ کانفرنس منعقد ہوگی جس سے علامہ جواد نقوی خصوصی خطاب کرینگے۔ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سٹیک ہولڈرز کو دعوت نامے دئیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ جواد نقوی 13 سال بعد سکردو کا دورہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1167536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167536/علامہ-جواد-نقوی-13-سال-بعد-30-اکتوبر-کو-سکردو-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com