QR CodeQR Code

سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر منتخب

20 Oct 2024 16:12

مرکزی صدر کے نام کا اعلان علامہ شبیر بخاری نے کیا۔ اعلان ہوتے ہی پنڈال امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سید فخر نقوی اور معمر نقوی کے نام مرکزی مجلس عمومی میں پیش کئے گئے۔ ارکان مجلس عمومی نے خفیہ رائے شماری سے سید فخر نقوی کو مرکزی صدر منتخب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں سالانہ فلسطین مرکزی حریت کنونشن اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں سید فخر نقوی کو آئی ایس او پاکستان کا میر کارواں منتخب کیا گیا۔ مرکزی صدر کے نام کا اعلان علامہ شبیر بخاری نے کیا۔ اعلان ہوتے ہی پنڈال امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سید فخر نقوی اور معمر نقوی کے نام مرکزی مجلس عمومی میں پیش کئے گئے۔ ارکان مجلس عمومی نے خفیہ رائے شماری سے سید فخر نقوی کو مرکزی صدر منتخب کرلیا۔ رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس رئیسی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اس موقع پر نومنتخب مرکزی صدر نے آئندہ تنظیمی سال کو ''تعمیر وطن'' کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 1167529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167529/سید-فخر-نقوی-آئی-ایس-او-پاکستان-کے-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com