QR CodeQR Code

سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

20 Oct 2024 14:18

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5427 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 3358 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 1421 افراد کو گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 13186 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5427 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 3358 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 1421 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میں 53 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167526/سعودی-عرب-میں-22-ہزار-غیر-قانونی-تارکین-وطن-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com