QR CodeQR Code

چھبیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کا دلچسپ تبصرہ

20 Oct 2024 12:46

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! ‏بلاول کہتے ہیں کہ ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ ‏بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! ‏بلاول کہتے ہیں کہ ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ ‏بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، ویلڈن آل۔


خبر کا کوڈ: 1167513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167513/چھبیسویں-ا-ئینی-ترمیم-کے-حوالے-سے-امیر-جماعت-اسلامی-کا-دلچسپ-تبصرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com