QR CodeQR Code

کشمیر، کشمیریوں کا ہے، اس حقیقت کو بھارت کا کوئی دعویٰ تبدیل نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس

20 Oct 2024 12:05

عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر کے حوالے سے غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ دعووئوں سے بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے پر بھارتی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ کشمیر، کشمیریوں کا ہے اور ہمیشہ ان کا ہی رہے گا، بھارت کا کوئی دعویٰ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کشمیر کے حوالے سے ''اٹوٹ انگ'' کا روایتی راگ الاپا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر کے حوالے سے غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ دعووئوں سے بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے پر بھارتی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بھارت کے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے سے آزادی کے لئے جدوجہد میں بے شمارجانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور حریت کانفرنس کسی قیمت پر شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں کرنے کی اجازت نہیں جانے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 1167501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167501/کشمیر-کشمیریوں-کا-ہے-اس-حقیقت-کو-بھارت-کوئی-دعوی-تبدیل-نہیں-کر-سکتا-حریت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com