QR CodeQR Code

یحییٰ السنوار کی شہادت کیبعد حماس زیادہ فعال ہو گی، محمد باقر قالیباف

20 Oct 2024 11:05

پارلیمنٹ کے ایک اجلاس کے آغاز میں ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد یحییٰ السنوار کی قیمتی زندگی کے دوران کی گئی کوششوں میں سے ایک تھا کہ جس نے صیہونی رژیم کے سکیورٹی، عسکری، سیاسی و علاقائی توازن کو درھم برھم کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ دو روز قبل فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "یحییٰ السنوار" غزہ کی پٹی کے جنوب میں صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے پارلیمانی اجلاس کے آغاز میں اس دلچسپ شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ظلم و استکبار کے خلاف جدوجہد کرنے والے "یحییٰ السنوار" کی شہادت دنیا کے ہر حریت پسند کے لئے اندوہ ناک ہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی فلسطین سے اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم کرنے کی جدوجہد میں گزار دی۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد یحییٰ السنوار کی قیمتی زندگی کے دوران کی گئی کوششوں میں سے ایک تھا کہ جس نے صیہونی رژیم کے سکیورٹی، عسکری، سیاسی و علاقائی توازن کو درھم برھم کر دیا۔ اس مہلک کارروائی نے ناقابل علاج صیہونی پھوڑے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ "سید حسن نصر الله" کی شہادت کے بعد "حزب‌ الله" زنده ہے اُسی طرح الله کے حکم سے یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس قائم و دائم ہے اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ان کی جودجہد کی تصویریں دنیا بھر میں درجنوں و سینکڑوں یحییٰ السنوار اور سید حسن نصر الله پیدا کریں گی تا کہ قدس شریف کی آزادی کو تیزی کے ساتھ حاصل کیا جا سکے۔ میں ان کی شہادت پر حماس کے مجاہدین، فلسطینی استقامت کاروں اور شہید کے اہل خانہ کو تبریک و تعزیت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے سفر کے حوالے سے میں ان تمام شہریوں اور حکام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس اقدام پر مجھ سے اظہار محبت کیا۔ تاہم ہم یہ نہیں بھولتے کہ ہم سب اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہی ہیں اور بیروت میں میری موجودگی ذاتی خصوصیات کی اساس پر نہیں بلکہ اس نظام کی ذمے داری کی وجہ سے تھی جو ہمارے کندھوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پیارا ایران ہے کہ جس اتنا طاقت ور ہے کہ خطے میں اس کے نمائندوں کی موجودگی نے علاقائی توازن تبدیل کر دیا ہے۔ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم تہران کی جانب سے لبنانی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت کا برملا اظہار کریں۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آج اپنے عزیزوں کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ لبنانی عوام خدا پر توکل اور رہبر معظم سمیت ایرانی حکومت و عوام پر بھروسہ کئے ہوئے ہے۔ میدان میں صیہونی رژیم اسٹریٹجک شکست کے بعد نہتے شہریوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167497/یحیی-السنوار-کی-شہادت-کیبعد-حماس-زیادہ-فعال-ہو-گی-محمد-باقر-قالیباف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com