QR CodeQR Code

آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سینیارٹی پر نہیں ہوگا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

20 Oct 2024 10:27

اپنے ایک بیان میں امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا فضل الرحمٰن سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ‏بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمٰن کا 100 فیصد اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا فضل الرحمٰن سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے۔ امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سینیارٹی پر نہیں ہوگا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1167496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167496/ا-ئینی-ترمیم-کے-بعد-چیف-جسٹس-کا-تقرر-سینیارٹی-پر-نہیں-ہوگا-عدلیہ-حکومت-کنٹرول-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com