QR CodeQR Code

جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام باغ میں شہداء کانفرنس

20 Oct 2024 09:21

ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی مہمان خصوصی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام باغ میں شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے جموں و کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے کی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی مہمان خصوصی تھے۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت سے آزادی میں وقت لگ سکتا ہے لیکن ایک دن ان عظیم شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہے اور ہم بھارت سے آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ غلام محمد صفی نے تمام مہاجرین سے اپیل کی کہ وہ بھارتی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارا مشن بھارت سے آزادی ہے، ہم اپنے شہداء کا مشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری ریاست بھارت سے آزاد نہیں ہو جاتی۔ قاضی عمران نے تمام مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدائے جموں و کشمیرکے وارث ہیں اور بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک ان کا مشن جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1167478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167478/جموں-کشمیر-پیر-پنجال-فریڈم-موومنٹ-کے-زیراہتمام-باغ-میں-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com