QR CodeQR Code

نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صہیونی حکام میں خوف و ہراس

19 Oct 2024 19:34

عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک خوف ناک اور انتہائی کشیدہ صبح کا آغاز کیا، شمالی علاقوں پر حملے کل رات سے جاری ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ان ذرائع ابلاغ نے مزید واضح کیا کہ لبنان کی حزب اللہ نے السنوار کے قتل پر رد عمل کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر لبنانی حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صیہونی حکام کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے، جو خوف و ہراس کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے پہلے عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک خوف ناک اور انتہائی کشیدہ صبح کا آغاز کیا، شمالی علاقوں پر حملے کل رات سے جاری ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ان ذرائع ابلاغ نے مزید واضح کیا کہ لبنان کی حزب اللہ نے السنوار کے قتل پر رد عمل کا اظہار کیا، ہم نے آج صبح اس ردعمل کی شدت کا مشاہدہ کیا۔ صہیونی میڈیا نے تاکید کی کہ اب تک سینکڑوں ڈرون ہماری فضائی حدود میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ تل ابیب کی کمزوری ہے کہ اسے تسلیم کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1167383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167383/نیتن-یاہو-کے-گھر-پر-حزب-اللہ-ڈرون-حملے-بعد-صہیونی-حکام-میں-خوف-ہراس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com