QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا باوقار سیٹ اپ دیا جائے، ڈاکٹر مشتاق خان

19 Oct 2024 19:15

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ جماعت اسلامی پر عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی پانچ سالوں میں بنیادی مسائل حل کر دے گی۔ ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے گلگت بلتستان حکومت فوری طور پر جی بی میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔ استور اور غذر روڈز پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، استور روڈ کے ٹینڈر بار بار کینسل نہ کیا جائے۔ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، جماعت اسلامی پر عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی خواتین کے لیے الگ جامعات قائم کرے گی۔ جماعت اسلامی پر عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی پانچ سالوں میں بنیادی مسائل حل کر دے گی۔ ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔

 
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے غذر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالسمیع، امیر جی جی مولانا تنویر حیدری، عبدالرحمان اور ثالث سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کشمیر طرز کا باوقار سیٹ اپ دیا جائے، داریل کو ضلع کا درجہ دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1167373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167373/گلگت-بلتستان-کو-آزاد-کشمیر-طرز-کا-باوقار-سیٹ-اپ-دیا-جائے-ڈاکٹر-مشتاق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com