QR CodeQR Code

علامہ مقصود ڈومکی کی ایس ایس پی جعفر آباد سے ملاقات، جرائم پر اظہار تشویش

19 Oct 2024 16:03

ایس ایس پی جعفرآباد سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پولیس اور ریاستی اداروں کو ڈاکوؤں کا نیٹ ورک ناکام بنانے کیلئے مجرموں کا تعاقب کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایس ایس پی جعفر آباد عطاء الرحمٰن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جعفر آباد سید اسرار حسین شاہ، ضلعی نائب صدر سجاد علی نذیر حسین ڈومکی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریاستی اداروں کو ڈاکوؤں کا نیٹ ورک ناکام بنانے کے لئے مجرموں کا تعاقب کرنا چاہئے۔ قیام امن کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ماہ محرم و صفر سمیت سال بھر حکومت اور پولیس کا ساتھ دیں گے، کیونکہ ہم اپنے وطن کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی عطاء الرحمن نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے۔ ڈاکے کی واردات میں ملوث مجرموں کا تعاقب کریں گے۔

در ایں اثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے گزشتہ دنوں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کے قتل پر ان کے گھر جا کر مقتول کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چوری ڈاکے روز کا معمول بن چکے ہیں جن سے نجات کے لئے پولیس اور ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167345/علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-ایس-پی-جعفر-آباد-سے-ملاقات-جرائم-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com