QR CodeQR Code

سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل، ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں

19 Oct 2024 11:35

اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل بھی شامل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جو اب دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔دریں اثناء آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1167314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167314/سینیٹ-اجلاس-کا-وقت-تبدیل-ایجنڈے-میں-آئینی-ترمیمی-بل-شامل-نہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com