QR CodeQR Code

یحییٰ سنوار کی شہادت، متحدہ علماء محاذ کی تعزیت

18 Oct 2024 22:25

علماء مشائخ نے کہا کہ اسرائیل حماس و حزب اللہ کو شیعہ و سنی نہیں بلکہ مسلمان مجاہد سمجھ کر شہید کررہا ہے، فرقہ وارانہ تفریق کی سازشیں کرنے والے اسرائیلی عزائم کو تقویت دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ بشمول مرکزی قائدین علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ محمد حسین مسعودی و دیگر نے حماس کے نئے سربراہ یحیٰ سنوار کی ساتھیوں سمیت اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں المناک شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم و دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی، بے حسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس و حزب اللہ کے قائدین و مقاومتی مجاہدین مسلمانوں کے مشترکہ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت و آزادی کیلئے لازوال عظیم قربانیاں و شہادتیں دے کر اپنے رب اللہ و رسولؐ اہل بیتؑ اطہار و اصحاب رسولؓ کی بارگاہ میں کامیاب و سرخرو اور جنت کے حقدار بن رہے ہیں جبکہ فلسطینی مظلوموں کا ساتھ نہ دینے والے اللہ کے غیض و غضب اور عذاب کے مستحق بن رہے ہیں، شہدائے القدس نے بدر و اُحد، حنین و خندق کی یادیں تازہ کردی ہیں، اسرائیل حماس و حزب اللہ کو شیعہ و سنی نہیں بلکہ مسلمان مجاہد سمجھ کر شہید کررہا ہے، فرقہ وارانہ تفریق کی سازشیں کرنے والے اسرائیلی عزائم کو تقویت دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1167234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167234/یحیی-سنوار-کی-شہادت-متحدہ-علماء-محاذ-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com