QR CodeQR Code

ابو ابراہیم مجاہد بھائیوں کے درمیان غاصبوں سے لڑتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے، ابو عبیدہ

18 Oct 2024 20:34

ترجمان کے مطابق ہم غاصب اسرائیلوں اور اس کے معاونین کو پیغام دیتے ہیں جہاد و مزاحمت کا یہ راستہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک فلسطین آزاد اور اس سے آخری صہیونی کو نکال باہر نہ کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تحریک کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی موجود تھے اور وہ جاں بحق ہوگئے۔ حماس نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی اور حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزید جوش پکڑلیا ہے، یحییٰ سنوار کی شہادت غاصب اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی۔ اب غزہ میں اسرائیل سے برسرپیکار حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تحریک کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ قائدین شہدا کے قافلے میں شامل ہیں، انہوں نے اللہ کی خاطر اپنی جانیں اور خون فلسطین کی آزادی کی راہ پر قربان کیا، یحییٰ سنوار(ابو ابراہیم) اپنے مجاہدین بھائیوں کے درمیان غاصبوں سے لڑتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ ابو ابراہیم نے اپنی جوانی قیدی کے طور پر قربان کی اور 20 سال سے زائد عرصے تک اسرائیلی جیلوں پر قید رہے، رہائی کے بعد مزاحمت کا راستہ جاری رکھا۔


انہوں نے عسکری امور کی نگرانی کی اور مزاحمتی محاذوں کو متحد کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق ہم غاصب اسرائیلوں اور اس کے معاونین کو پیغام دیتے ہیں جہاد و مزاحمت کا یہ راستہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک فلسطین آزاد اور اس سے آخری صہیونی کو نکال باہر نہ کردیں، اگر دشمن یہ سوچتا ہے کہ قائدین کی شہادت سے مزاحمت ختم یا ہم پیچھے ہٹ جائیں گے تو یہ اس کی بھول ہے بلکہ یہ تحریک جاری رہے گی اور مزید بڑھے گی۔


خبر کا کوڈ: 1167215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167215/ابو-ابراہیم-مجاہد-بھائیوں-کے-درمیان-غاصبوں-سے-لڑتے-ہوئے-ایک-ہیرو-کی-طرح-شہید-عبیدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com