QR CodeQR Code

یحییٰ السنوار آخری وقت تک اسرائیل کیخلاف برسر پیکار رہے، مصطفیٰ برغوثی

18 Oct 2024 16:29

الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں فلسطین نیشنل موومنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یحییٰ السنوار سرنگوں میں نہیں چھپے تھے بلکہ یہ نتین یاہو ہے جو سرنگوں میں دبا بیٹھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین نیشنل موومنٹ کے سربراہ "مصطفیٰ برغوثی" نے "حماس" کے سربراہ کی بہادری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ السنوار سرنگوں میں نہیں چھپے تھے بلکہ یہ نتین یاہو ہے جو سرنگوں میں دبا بیٹھا ہے۔ مصطفیٰ برغوثی نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زندگی کے آخری لمحے تک یحییٰ السنوار اسرائیل اور نتین یاہو کو رسوا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دعویٰ کرتے تھے کہ یحییٰ السنوار سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں لیکن وقت آنے پر ثابت ہوا کہ یہ نتین یاہو ہے جو انڈر گراونڈ ہوا ہوا ہے۔ مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ کیا "شیخ احمد یاسین"، "عبدالعزیز الرنتیسی"، "اسماعیل ھنیہ" اور "سید حسن نصر الله" کو شہید کرنے سے مزاحمت رُک گئی؟! جو یحییٰ السنوار کو کی شہادت سے رُک جائے گی۔ مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ صیہونیوں کی یہ مشکل ہے کہ وہ شہادت کے مفہوم سے آشنا نہیں اور نہیں جانتے کہ ہمارے ہر کمانڈر کی آخری خواہش شہادت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167172/یحیی-السنوار-آخری-وقت-تک-اسرائیل-کیخلاف-برسر-پیکار-رہے-مصطفی-برغوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com