QR CodeQR Code

یحییٰ السنوار کی شہادت پر کریملن کا ردعمل

18 Oct 2024 15:34

اپنی ایک پریس کانفرنس میں ڈیمٹری پسکوف کا کہنا تھا کہ جو کچھ غزہ و لبنان میں ہو رہا ہے نہایت پریشان کن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدارتی ترجمان "ڈیمٹری پسکوف" نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سربراہ "یحییٰ السنوار" کی شہادت پر شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت اپنی کارروائیاں انجام دے رہا ہے مگر ہمارے لئے سب سے تشویش ناک چیز وہ نتائج ہیں جو ہم نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دیکھ رہے ہیں۔ ڈیمیٹری پسکوف نے ان خیالات کا اظہار کریملن میں صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ جہاں صحافیوں نے اُن سے یحییٰ السنوار کی شہادت کے متعلق سوال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال انتہائی فسوس ناک ہے۔ جو کچھ غزہ و لبنان میں ہو رہا ہے نہایت پریشان کن ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167166/یحیی-السنوار-کی-شہادت-پر-کریملن-کا-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com