QR CodeQR Code

لاہور، حماس کے شہید سربراہ یحیٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

18 Oct 2024 14:43

حافظ ادریس کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایک ہو کر مسئلہ فلسطین پر بات کرنی چاہیئے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں اور لبنانیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حماس کے شہید رہنماوں نے فلسطین کے نہتے عوام کیلئے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں  نہیں جائیں گی اور ایک دن فلسطین اسرائیل سے آزاد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی منصورہ لاہور میں حماس کے شہید سربراہ یحیٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر فرید پراچہ، جاوید قصوری، حافظ محمد ادریس، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ذکر اللہ مجاہد، قیصر شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ حافظ ادریس نے یحیٰی سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کروائی۔ اس موقع پر حافظ ادریس کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایک ہو کر مسئلہ فلسطین پر بات کرنی چاہیئے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں اور لبنانیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حماس کے شہید رہنماوں نے فلسطین کے نہتے عوام کیلئے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں  نہیں جائیں گی اور ایک دن فلسطین اسرائیل سے آزاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1167153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167153/لاہور-حماس-کے-شہید-سربراہ-یحی-سنوار-کی-غائبانہ-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com