QR CodeQR Code

نجی کالج سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبریں، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی

18 Oct 2024 12:18

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر لاہور کے ایک پرائیویٹ کالج میں  طالبہ سے زیادتی کی مبینہ غیرمصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے پر ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔ تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اور پُرتشدد احتجاج کیلئے اُکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167134/نجی-کالج-سے-زیادتی-کی-غیر-مصدقہ-خبریں-تحقیقات-کیلئے-جے-ا-ئی-ٹی-بنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com