QR CodeQR Code

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی

18 Oct 2024 09:23

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سفارش پر کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دیدی تھی۔ جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں آج بند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سفارش پر کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامے سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگنے کا اندیشہ ہے۔ حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا احتجاج اور سرکاری و نجی تنصیبات پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 1167084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167084/پنجاب-بھر-کے-تعلیمی-اداروں-میں-ا-ج-چھٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com