QR CodeQR Code

مظفر آباد، ہنر مند کشمیر پروگرام کے تحت مدارس میں کمپیوٹر لیبارٹریز قائم

18 Oct 2024 09:14

اس سلسلہ میں دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تیکنیکی اور فنی تربیت دینے اور اس وقت تک کی گئی پراگریس کے جائزہ کیلئے مولانا امتیاز احمد صدیقی چیئرمین علمائے مشائخ کونسل کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا جلاس ٹیوٹا کمپلیکس نیو وزیراعظم ہاؤس جلال آباد مظفرآباد کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ہنر مند کشمیر پروگرام کے تحت مدارس میں کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کرتے ہوئے زیر تعلیم طلباء کو فنی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تیکنیکی اور فنی تربیت دینے اور اس وقت تک کی گئی پراگریس کے جائزہ کیلئے مولانا امتیاز احمد صدیقی چیئرمین علمائے مشائخ کونسل کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا جلاس ٹیوٹا کمپلیکس نیو وزیراعظم ہاؤس جلال آباد مظفرآباد کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین آزادجموں و کشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید، سیکرٹری چیف اوپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر مسعود بخاری کے علاوہ کمیٹی کے ممبران اور دیگر جید علمائے کرام، محکمہ امور دینیہ اور آزاد جموں و کشمیر کے افسران نے شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں فوکل پرسن برائے وزیراعظم ہنر مند کشمیر پروگرام برائے دینی مدارس انجم عزیز قریشی نے دینی مدارس میں کمپیوٹر ووکیشنل کورسز کے اجراء کے حوالہ سے پراگریس رپورٹ پیش کی۔ جس کے مطابق 16 ادارہ جات نے آزاد جموں و کشمیر ٹیوٹا سے رجسٹریشن کے حصول کیلئے اپلائی کیا اور 11 ادارہ جات میں کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے اور 192 طلباء و طالبات ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جبکہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹک) کے تعاون سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میرپور، گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مظفرآباد اور گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوٹلی میں شعبہ کمپیوٹر آپریٹر لیول II، گرافک ڈیزائننگ، الیکٹریکل اور موبائل ریپئیرنگ میں 112 طلباء و طالبات ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جنہیں 10ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ 

اس اہم اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ مزید وسائل کے حصول کیلئے وزراء، ایم ایل اے صاحبان، نیوٹک، اسلامک ریلیف آرگنائزیشن، مسلم ہینڈز، ہیلپ ان نیڈ، چیئرمین، ڈسٹرکٹ کونسلر، مخیر حضرات اور دیگر سے رابطہ کیا جائے۔ اس اہم میٹنگ میں تمام شرکاء میٹنگ نے حکومت آزاد کشمیر کے ہنرمند کشمیر پروگرام کو سراہا اور کمیٹی کے تمام ممبران نے پروگرام کو پورے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں پھیلانے اور کامیاب کرنے کا اعادہ کیا۔ چیئرمین آزاد جموں و کشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید نے کہا کہ ٹیوٹا آزاد کشمیر میں قائم مدارس جن ادارہ جات میں فنی تربیت سے متعلق لیبارٹریز اور دیگر سہولیات میسر ہیں وہاں فوری بنیادوں پر ادارہ جات کی رجسٹریشن اور کلاسز کے اجراء کیلئے کاروائی کرے گا اور مدارس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے مدارس کا نیوٹک، نیشنل اور انٹرنیشنل این جی اوز اور مخیر حضرات، وزراء کرام، ایم ایل اے اور مشیر صاحبان کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ رابطہ سازی کیلئے ٹیوٹا کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس سلسلہ میں میرپور ڈویژن کے اندر ایک کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1167083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167083/مظفر-ا-باد-ہنر-مند-کشمیر-پروگرام-کے-تحت-مدارس-میں-کمپیوٹر-لیبارٹریز-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com