QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی 

17 Oct 2024 23:24

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد، حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی، پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کالج میں ہونے والے مبینہ واقعہ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، توقع یہی کی جا رہی ہے کہ کل بھی یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1167072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167072/پنجاب-حکومت-نے-صوبے-بھر-میں-2-دن-کیلئے-دفعہ-144-نافذ-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com