QR CodeQR Code

ایم کیو ایم عدالتی اصلاحات کے مسودے کے حق میں ہے، فاروق ستار

17 Oct 2024 22:55

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پارلیمان کو بہتر بنانے کا ایجنڈا ہے، ایم کیو ایم اس مسودے کے حق میں ہے، یہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہے، یہ ڈائیلاگ ملک کے حق میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت کے ساتھ عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو بہتر بنانے کا ایجنڈا ہے، ایم کیو ایم اس مسودے کے حق میں ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہے، یہ ڈائیلاگ ملک کے حق میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167066/ایم-کیو-عدالتی-اصلاحات-کے-مسودے-حق-میں-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com