QR CodeQR Code

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا الائنس‘ کی حکومت انصاف اور امیدوں والی ہوگی، راہل گاندھی

17 Oct 2024 22:22

کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حکومت ہے جو اسمبلی سے لیکر دہلی تک ہر ایک صوبائی عوام کے حق اور اختیارات کیلئے لڑیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد آج دوسرے دن راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘‘ (انڈیا) کی یہ حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی۔ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پہلے وزیراعلٰی کی شکل میں حلف لیا۔ 2019ء میں دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کے بعد مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں یہ پہلی منتخب حکومت ہے۔ تین مراحل میں ہوئے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اتحاد قائم کیا تھا جسے اکثریت حاصل ہوئی اور آج نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے وزیراعلٰی کا حلف بھی لے لیا۔ راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حکومت ہے جو اسمبلی سے لے کر دہلی تک ہر ایک صوبائی عوام کے حق اور اختیارات کے لئے لڑے گی۔ واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں ’انڈیا اتحاد‘ میں شامل تقریباً سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1167027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167027/جموں-کشمیر-میں-تشکیل-انڈیا-الائنس-کی-حکومت-انصاف-اور-امیدوں-والی-ہوگی-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com