QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کیجانب سے تل ابیب پر میزائل حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری

16 Oct 2024 21:51

لبنانی مزاحمتی تحریک نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے غاصب صیہونی دارالحکومت یافا (تل ابیب) پر اپنے میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی رژیم کے دارالحکومت تل ابیب (یافا) کے نواحی علاقوں میں واقع اہم صیہونی عسکری مراکز کے خلاف اپنے میزائل حملے سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں حزب اللہ کی جانب سے قادر 2 نامی تباہ کن میزائلوں کے ذریعے یافا کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ادھر صیہونی میڈیا نے بھی شآر یشوف، کفر سولد، یعرا اور کفار گلعادی سمیت مقبوضہ فلسطینی شہر الجلیل میں واقع متعدد غیر قانونی صیہونی بستیوں میں خطرے کے الارم بجنے کی اطلاع دی ہے۔

-


خبر کا کوڈ: 1166876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166876/حزب-اللہ-لبنان-کیجانب-سے-تل-ابیب-پر-میزائل-حملے-کی-ویڈیو-فوٹیج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com