ذاکر نائیک سے صوبائی وزیر چودھری شافع کی ملاقات، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
16 Oct 2024 13:16
دونوں راہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی صورتحال، پاکستان میں پیس ٹی وی کی بحالی، اسلامی تعلیمات کے فروغ اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلسطین کی صورتحال، پاکستان میں پیس ٹی وی کی کیبل نیٹ ورک پر بحالی، اسلامی تعلیمات کے فروغ اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
دونوں راہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی ترویج میں پیس ٹی وی کا کردار لائق تحسین ہے، حکومت پیس ٹی وی کو کیبل نیٹ ورک پر بحال کرے گی۔ چودھری شافع حسین نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دینی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کے ہمراہ آئے طلبہ کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
خبر کا کوڈ: 1166775