اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے، ہم صرف پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اور اسی کی کامیابی چاہتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کی دعوت میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ دعوت کے دوران صحافیوں نے آرمی چیف سے پوچھا کہ ایس سی او کانفرنس سے آپ کیا توقعات رکھتے ہیں؟ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جواب دیا کہ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے ہم صرف پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اور اسی کی کامیابی چاہتے ہیں۔