QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ گنڈا پور اور حماد اظہر میں کوئی اختلافات نہیں، بیرسٹر سیف

16 Oct 2024 11:27

کے پی حکومت کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اختلافات کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، اس قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1166746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166746/وزیراعلی-گنڈا-پور-اور-حماد-اظہر-میں-کوئی-اختلافات-نہیں-بیرسٹر-سیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com