0
Wednesday 16 Oct 2024 11:21

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو دن گوشت دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو ہفتے میں دو دن گوشت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو ہفتے میں دو وقت گوشت جبکہ ناشتے میں چائے اور پراٹھا دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018 کی ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق صبح کے ناشتے میں چائے اور پراٹھے سے قیدیوں کی تواضع کی جائیگی، کوئی قیدی چائے پینے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو چائے کی مقدار میں متبادل فراہم کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو دال، گوشت، لوبیا، چنا، سبزی، پلاﺅ اور حلوہ فراہم کیا جائے گا، دوپہر کے کھانے میں پیر اور جمعرات کو دال چنا، منگل کو دال ماش، بدھ کو سفید چنا دیا جائے گا۔ ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا جبکہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت فراہم کیا جائے گا۔

اسی طرح منگل کو آلو انڈہ یا سبزی اور روٹی، بدھ کو سبزی، جمعرات کو گوشت پلاﺅ سے تواضع ہوگی۔ مینؤل کے مطابق جمعہ کو مونگ چاول، ہفتے کو سبزی حلوہ اور اتوار کو دال مسور بنے گی، صبح ناشتے میں پراٹھا 100 گرام ہوگا جبکہ خشک دودھ 75 گرام، چینی 30 گرام، چائے کی پتی تین گرام، گھی 20 گرام اور نمک تین گرام استعمال ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر قیدیوں کو گوشت، عید الضحیٰ پر مرغی کا گوشت کھلایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 1166743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش