0
Wednesday 16 Oct 2024 10:37

مقبوضہ کشمیر میں خواتین تحریک آزادی کو اجاگر کیے ہوئے ہیں، سردار عثمان علی

مقبوضہ کشمیر میں خواتین تحریک آزادی کو اجاگر کیے ہوئے ہیں، سردار عثمان علی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان نے گزشتہ روز مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزارا۔ مختلف وفود نے ان سے ملاقاتیں کی۔ چیئرمین یوتھ ونگ سے چیئرپرسن خواتین ونگ مسلم کانفرنس سمعیہ ساجد راجہ نے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ یوتھ کے مرکزی رہنما راجہ احسان حیدر ایڈووکیٹ و دیگر نے ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر سردار عثمان علی خان نے کہا کہ خواتین کا کردار مسلم کانفرنس میں ہراول دستہ کا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین تحریک آزادی کو اجاگر کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، سمعیہ ساجد راجہ نے جس طرح مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی تنظیم سازی آزاد کشمیر بھر میں بھمبر سے لے کر تائو بٹ تک کی اس پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1166723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش