QR CodeQR Code

امریکا نے اسرائیلی حملے میں مدد کی تو بھرپور جواب دینگے، جنرل ابراہیم جباری

15 Oct 2024 21:38

ایران کے پریس ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ابراہیم جباری نے کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر وہ میدان جنگ میں اترتے ہیں اور ایران کیخلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں، تو انکے اڈے، بحری جہاز اور مفادات ہمارے ہتھیاروں کی پہنچ میں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل ابراہیم جباری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے اور امریکا اس کی فوجی حمایت کرتا ہے تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ایران کے پریس ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ابراہیم جباری نے کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر وہ میدان جنگ میں اترتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں، تو ان کے اڈے، بحری جہاز اور مفادات ہمارے ہتھیاروں کی پہنچ میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا اسرائیل کی حمایت کرتا ہے، لیکن یہ غیر متوقع ہے کہ وہ کوئی احمقانہ قدم اٹھا کر ایران کے ساتھ تصادم میں ملوث ہو۔


خبر کا کوڈ: 1166696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166696/امریکا-نے-اسرائیلی-حملے-میں-مدد-کی-بھرپور-جواب-دینگے-جنرل-ابراہیم-جباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com