0
Wednesday 16 Oct 2024 00:22

آئینی ترمیم کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے، عرفان صدیقی

آئینی ترمیم کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے مخالف ایک بھی شق کی نشاندہی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندہی نہیں کر پا رہے جو کسی بنیادی انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جا رہا ہے، خصوصی کمیٹی کی 7 میٹنگز میں پی ٹی آئی نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں اور پارلیمنٹ کو وہ مقام ملے جو کسی بھی جمہوری پارلیمانی نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1166694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش