علامہ رمضان توقیر کا دورہ میانوالی، سانحہ کالاباغ سے متاثرین سے تعزیت
14 Oct 2024 11:29
اس دورہ کے دوران علامہ رمضان توقیر نے ماڑی انڈس شہر میں جامعہ خدیجہ الکبری میں پرنسپل جامعہ سے ملاقات اور قومی و ملی پر گفتگو بھی کی۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ اربعین کالا باغ کے حوالے سے ضلع میانوالی کا دورہ کیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل میانوالی کے ڈویژنل صدر مولانا انتظار حسین، سچ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر مولانا انتصار حیدر نقوی اور دیگر تنظیمی احباب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد رمضان توقیر نے شہدائے سانحہ اربعین کے گھروں میں جاکر متاثرہ خانوادہ سے ملاقاتیں اور شہداء سے ہمدردی، تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دورہ کے دوران علامہ رمضان توقیر نے ماڑی انڈس شہر میں جامعہ خدیجہ الکبری میں پرنسپل جامعہ سے ملاقات اور قومی و ملی پر گفتگو بھی کی۔
خبر کا کوڈ: 1166371