QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر کا اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ

14 Oct 2024 03:44

فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے ایرانی صدر سے غزہ، لبنان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر میکرون نے زور دیا کہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی میں کمی کی حمایت کرے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے حزب اللّٰہ کے حملے رُکوانے کے لیے ایران سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا۔


خبر کا کوڈ: 1166365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166365/فرانسیسی-صدر-کا-اپنے-ایرانی-ہم-منصب-سے-ٹیلیفون-پر-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com