جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ضلعی امراء کا اعلان
14 Oct 2024 11:18
عبدالواسع نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر صوبہ پروفیسر محمد ابراہیم خان سے مشاورت اور اراکین کی آراء کے پیشِ نظر دو سالہ مدت کے لیے بحر اللہ خان کو پشاور، حاجی عنایت الرحمٰن نوشہرہ، شاہ حسین ایڈووکیٹ چارسدہ، غلام رسول مردان، مفتی مراد احمد کو صوابی کے لیے ضلعی امراء مقرر کیا۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امراء اضلاع کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی پاکستان کے دستور کی دفعہ 68 کے تحت، امیر صوبہ پروفیسر محمد ابراہیم خان سے مشاورت اور اراکین کی آراء کے پیشِ نظر دو سالہ مدت کے لیے بحر اللہ خان کو پشاور، حاجی عنایت الرحمٰن نوشہرہ، شاہ حسین ایڈووکیٹ چارسدہ، غلام رسول مردان، مفتی مراد احمد کو صوابی کے لیے ضلعی امراء مقرر کیا۔ اسی طرح ضلع ملاکنڈ کے لیے شہاب حسین، ضلع سوات کے لیے حمید الحق، شانگلہ کے لیے نجم اللہ، بونیر کے لیے انجینئر ناصر علی خان، دیر بالا کے لیے صاحبزادہ فصیح اللہ، دیر پائین کے لیے مولانا اسد اللہ، چترال لوئر کے لیے وجییہ الدین اور چترال اپر کے لیے اسد الرحمن کو امیر ضلع مقرر کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ کے لیے جمیل جہانگیری، ایبٹ آباد کے لیے عبدالرزاق عباسی، ہری پور کے لیے طاہر عتیق، بٹگرام کے لیے حاجی امداد اللہ، تورغر کے لیے ڈاکٹر محمد سراج کو امیر مقرر کیا ہے۔ جنوبی اضلاع کے ضلع کوہاٹ کے لیے شمروز خان، ہنگو کے لیے محمد عابد خٹک، کرک کے لیے محمد ظہور خٹک، بنوں کے لیے مفتی عارف اللہ، لکی مروت کے لیے مفتی عرفان اللہ،ٹانک کے لیے ذاکر اللہ برکی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے منظر مسعود خٹک کو ضلعی امارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قبائلی اضلاع باجوڑ کے لیے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید، مہمند کے لیے ملک محمد سعید خان، خیبر کے لیے شاہ فیصل آفریدی، اورکزئی کے لیے محمد رئیس خان، شمالی وزیرستان کے لیے طارق شاہ اورجنوبی وزیرستان کے لیے اسد اللہ کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں۔ امراء کا تقرر دو سال نومبر 2024ء تا اکتوبر 2026ء کے لیے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1166356