QR CodeQR Code

مودی حکومت نے ٹرین سفر کی حفاظت کو نظرانداز کر دیا ہے، پرینکا گاندھی

13 Oct 2024 21:46

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا ’’ملک کے کروڑوں عام لوگ خوف اور افراتفری کے پہیوں پر چلنے والی ٹرینوں میں اپنی جان ہتھیلی پر لیکر کرنے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی نے بھارت میں مسلسل ہونے والے ریل حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ریلوے کے نظام کو محفوظ بنانے میں ناکام ہو رہی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں 55 ریل حادثات ہو چکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ان حادثات پر سخت ردعمل دیا ہے اور مودی حکومت کی ناکامیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے عوامی تحفظ کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس پر لکھا ’’ملک میں ٹرین حادثات کو اس قدر عام بنا دیا گیا ہے کہ یکے بعد دیگرے پیش آ رہے ٹرین حادثات کے باوجود حکومت کی طرف سے نہ تو کوئی جوابدہی طے کی جا رہی ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ’’ملک کے کروڑوں عام لوگ خوف اور افراتفری کے پہیوں پر چلنے والی ٹرینوں میں اپنی جان ہتھیلی پر لیکر کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت نے محفوظ ٹرین سفر کی ذمہ داری سے منہ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں میسور-دربھنگا ایکسپریس کے ساتھ ایک بار پھر بالاسور اوڈیشہ جیسا حادثہ پیش آیا، مہینوں سے جاری یہ سلسلہ کب رکے گا، کب جوابدہی طے ہوگی۔ وہیں کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ایکس پیج پر لکھا ’’مودی حکومت میں ہر ماہ 11 ٹرین حادثے ہوتے ہیں، اس حکومت کے 126 دنوں میں 55 ریلوے حادثات ہوئے ہیں جن میں 21 افراد ہلاک اور 131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1166245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166245/مودی-حکومت-نے-ٹرین-سفر-کی-حفاظت-کو-نظرانداز-کر-دیا-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com