کوئٹہ، کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مظاہرہ، مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ
13 Oct 2024 19:01
مظاہرین نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بگٹی قبائل کے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ بگٹی قبیلے کے افراد کی جانب سے کوئٹہ میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بگٹی قبائل کے افراد کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے مغویوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے بگٹی قبائل کے دو افراد کو اغوا کیا ہے۔ جن کی رہائی کے لئے پانچ کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ بگٹی قبائل کے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے، اگر مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تو ہم احتجاج میں وسعت لائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1166238