پی ٹی آئی کو اسرائیل سے پالیسیاں، ہدایات و حمایت مل رہی ہے، شرجیل میمن کا الزام
13 Oct 2024 15:16
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات، حمایت مل رہی ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، بین الاقوامی لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بیرونی ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے، پاکستان کی سلامتی و خود مختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1166226