کراچی، ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار
13 Oct 2024 15:06
عارضی رہائش اختیار کرنے والے 3 افراد اور ایک جوڑے کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر قانونی کارروائی کیلئے صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر میں اسپشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی جانب سے ہوٹل و گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کے دوران صدر کے علاقے میں واقع 2 ہوٹل نیو المدینہ اور ڈی پیرس میں چیکنگ کے دوران ایس ایس او پیز کی بے ضابطگی پائی گئی۔ ہوٹل نیو المدینہ میں عارضی رہائش اختیار کرنے والے 3 افراد اور ایک جوڑے کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر قانونی کارروائی کیلئے صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ اس شخص کو بھی قانونی کارروائی کیلئے صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تمام افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1166218