کراچی میں موسم جزوی ابرآلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان
13 Oct 2024 14:54
ہفتے کے روز بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے سے خشک رہنے کی توقع ہے۔
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم گرم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے سے خشک رہنے کی توقع ہے۔ ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ: 1166216