QR CodeQR Code

غزہ سمیت مسلمانوں کے مسائل قرآن سے دوری کی وجہ سے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

13 Oct 2024 13:02

لاہور کی بادشاہی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز سکالر کا کہنا تھا کہ اگر ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا میں پھر نمبرون ہو سکتے ہیں، اللہ چاہے تو وہ انسان کے گناہوں کو معاف کر سکتا ہے، اللہ شرک کو کبھی معاف نہیں کرتا، انسانوں کے مسائل اور مشکلات کا حل قرآن بتاتا ہے، قرآن انسانیت کے تمام مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ انسانوں کو نیکی کے کاموں میں مقابلہ کرنا چاہئے، دنیا میں دہشتگردی عام ہے، ایک بے گناہ انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بادشاہی مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا میں لوگ قتل ہو رہے ہیں، غزہ میں کیا ہو رہا ہے؟یہ سب قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اگر ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا میں پھر نمبرون ہو سکتے ہیں، اللہ چاہے تو وہ انسان کے گناہوں کو معاف کر سکتا ہے، اللہ شرک کو کبھی معاف نہیں کرتا، انسانوں کے مسائل اور مشکلات کا حل قرآن بتاتا ہے، قرآن انسانیت کے تمام مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ انسانوں کو نیکی کے کاموں میں مقابلہ کرنا چاہئے، دنیا میں دہشتگردی عام ہے، ایک بے گناہ انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے، قرآن میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل موجود ہے، قرآن دنیا میں نا انصافی کا حل دیتا ہے، قرآن دنیا کو نشے سے نجات کا حل بتاتا ہے، قرآن انسانیت کو سکون فراہم کرنے کا حل دیتا ہے۔

سکھ شہری نے سوال کیا کہ مسلمان ہونا جنت میں جانے کیلئے کافی ہے، کیا صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیا صرف مسلمان ہونا ضروری نہیں، آپ کے پاس ایمان ہونا ضروری ہے کہ اللہ ایک ہے، محمد (ص) اللہ کے رسول ہیں، تمام مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ اللہ ایک ہے، اسی کی عبادت کرو۔ اگر آپ پڑھیں گے تو خدا کے کئی نام ہیں، آپ کی کتاب میں پروردگار اللہ کا نام لکھا گیا ہے۔ اگر آپ اللہ کو ایک مانیں، محمد (ص) کو آخری رسول مانیں، لوگوں کو ہدایت دیں، صبر کی طرف بلائیں، تو جنت میں جائیں گے۔ ہندو شہری نے سوال کیا، ہمارے مذہب میں بھی زنا و شراب حرام ہے، مگر صرف کلمہ نہ پڑھنے کی بنیاد پر ہم جہنم میں کیسے جائیں گے؟ ذاکر نائیک نے ہندو مذہب کی کتاب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کتاب میں لگا ہے، بھگوان کی کوئی تصویر نہیں، کوئی عکس نہیں، اگر آپ مورتی پوجا پر مانتے ہیں، ہمارے حساب سے جس کی مورتی بنائی جائے تو وہ اللہ نہیں ہو سکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 1166207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166207/غزہ-سمیت-مسلمانوں-کے-مسائل-قرا-ن-سے-دوری-کی-وجہ-ہیں-ڈاکٹر-ذاکر-نائیک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com