QR CodeQR Code

انتخابی نتائج نے بی جے پی کے اقدامات کو مسترد کر دیا، عمر عبداللہ

13 Oct 2024 12:54

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کو علاقے کے ساتھ جو کچھ کیا گیا تھا، انتخابی نتائج نے اسے مسترد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابی نتائج نے اس عمل کو مسترد کیا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کو علاقے کے ساتھ جو کچھ کیا گیا تھا، انتخابی نتائج نے اسے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس میں بی جے پی سے باہر تمام سیٹوں کو شامل کرتا ہوں، چاہے وہ آزاد امیدواروں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یا ہمارے اتحاد نے حاصل کیں، یہ بی جے پی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ ریاستی حیثیت کی بحالی اور دفعہ370 کی منسوخی کے حوالے سے بی جے پی کے اقدام کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے کے ان کے عزم کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قرارداد کابینہ سے آنی چاہیے، اسمبلی کا انتظار کیوں؟ انہوں نے کہا کہ اسمبلی دیگر چیزوں پر بحث کر سکتی ہے، لیکن کابینہ کو ریاستی حیثیت کی بحالی پر واضح ہونا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔ لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم مرکز کے زیر انتظام علاقہ رہیں گے۔ وزیراعظم جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1166206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166206/انتخابی-نتائج-نے-بی-جے-پی-کے-اقدامات-کو-مسترد-کر-دیا-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com