QR CodeQR Code

حکومت سندھ نے کراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ کردی

13 Oct 2024 12:48

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے بعد کراچی میں اس دورانیے میں جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، کراچی میں 5 افراد سے زائد کے جمع ہو کر احتجاج پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے بعد کراچی میں اس دورانیے میں جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 5 افراد سے زائد کے جمع ہو کر احتجاج پر پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1166205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1166205/حکومت-سندھ-نے-کراچی-میں-13-17-اکتوبر-دفعہ-144-نافذ-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com